ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں،لاکھوں لوٹ لئے گئے

ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں،لاکھوں لوٹ لئے گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران چکڑالہ کے قریب دو نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر محمد رؤف سے۔

 1لاکھ 35ہزار روپے چھین لئے ،اسی طرح 22شمالی کے قریب عادل ریاض،77جنوبی کے قریب محمد ابراہیم اور للیانی کے قریب قیصر عباس سے بھی اسلحہ کے زور پر نقدی و موبائلز چھین لئے گئے ،جبکہ 89شمالی کے مظفر محفوظ کے مکان سے لاکھوں روپے مالیت کا تعمیراتی سامان،6جنوبی کے رہائشی محمد عزیز کی فیکٹری سے قیمتی مشینری،بھلوال کے رہائشی محمد عزیز،اجنالہ کے مجاہد عباس،جھاوریاں کی حیاتاں بی بی کے گھروں سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات،نقدی و دیگر سامان اورہندواں کے زاہد ، بگہ بلوچاں کے اسد عباس،گھنگھوال کے ربنواز،نصیر پور کلاں کے امان اﷲ کے رقبہ جات سے بھاری مالیت کی زرعی مشینری چوری کر لی گئی ، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں