شادی کا جھانسہ دیکر 4 سال تک زیا دتی ، ملزم گرفتار

شادی کا جھانسہ دیکر 4 سال تک زیا دتی ، ملزم گرفتار

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)تھانہ باغبانپورہ کے علاقہ میں شادی کا جھانسہ دیکر لڑکی کو 4سال تک مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے والے کو گرفتار کر لیا گیا۔

افضل ٹائون کی رہائشی (ز)کو عثمان نامی شخص نے شادی کرنے کا جھانسہ دے رکھا تھا لیکن اسی دوران لڑکی کے ورثا نے اسکی ڈسکہ میں شادی کر دی مگر عثمان کے کہنے پر لڑکی نے خاوند سے علیحدگی اختیار کر لی بعدازاں عثمان نے (ز)کو کرایہ کے مکان میں اپنے ساتھ رکھ لیا اور سب کو یہی ظاہر کیا کہ دونوں کی شادی ہو چکی ہے ،لڑکی نے عثمان کو چند روز قبل بھی شادی کرنے کا کہا جس پر اس نے انکار کردیا ،لڑکی کا مزید الزام ہے کہ عثمان اسے 4 سال سے زیادتی کا نشانہ بنا رہا ہے تاہم تھانہ باغبانپور ہ پولیس نے متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر نے کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں