پولیس کی کار روائی ،5 مبینہ ڈاکوئوں کو حراست میں لے لیا

پولیس کی کار روائی ،5 مبینہ ڈاکوئوں کو حراست میں لے لیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس نے کار روائی کرتے ہوئے 5 مبینہ ڈاکوئوں کو حراست میں لے لیا۔

تھانہ ملت ٹائون پولیس نے ملت روڈ پر واقع باغ والی پُلی کے قریب کار روائی کرتے ہوئے 5 مبینہ ڈاکوئوں کو حراست میں لیکر انکے قبضے سے نقدی، اسلحہ، موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم ڈکیتی کی نیت سے چھپے مبینہ طور پر شکار کے انتظار میں تھے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں