سیالکوٹ:ڈکیتی چوری کی وار داتیں ،شہری قیمتی اشیا سے محروم

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈکیتی چوری کی وارداتوں میں شہری نقدی موبائل فون ،موٹر سائیکل اور دیگر سامان سے محروم ہوگئے۔۔۔
تھانہ سٹی کے علاقہ گلستان کالونی کا ذوالفقار احمد اپنی بیٹی کا ایڈمیشن کرانے جا رہا تھا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے روک کر 21ہزار رو پے چھین لئے ،صدر ڈسکہ کے علاقہ ستوکے میںمبین سے 7ہزار روپے ،موبائل فون چھین لیا۔