ایل پی جی کی غیرقانونی ری فلنگ پردکاندار کے خلاف مقدمہ درج

ایل پی جی کی غیرقانونی ری فلنگ  پردکاندار کے خلاف مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ایل پی جی کی غیرقانونی ری فلنگ کا دھندہ کرنے والے دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ جھنگ بازار کے علاقہ شیخ کالونی میں سول ڈیفنس انسٹرکٹر محمد عرفان نے کارروائی کی جہاں فیاض نامی ملزم کی جانب سے بغیر کسی حفاظتی اقدامات اور لائسنس کے ایل پی جی کی ری فلنگ کا غیرقانونی دھندہ کیا جا رہا تھا، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں