اوباش شخص کی لڑکے سے زیادتی کی کوشش

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)اوباش شخص کی لڑکے سے مبینہ زیادتی کی کوشش، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ الہی آباد میں شہزاد نامی شخص نے پولیس کو بتایا کہ اس کا بھانجا گھر میں اکیلا موجود تھا کہ اس دوران ملزم رحیم زبردستی اندر داخل ہوگیا اور اس کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے لگا، لڑکے کے شور مچانے پر ملزم فرار ہوگیا۔