ٹرین کی زد میں آکر 22سالہ نوجوان جاں بحق

 ٹرین کی زد میں آکر 22سالہ نوجوان جاں بحق

فیروزوالہ( تحصیل رپورٹر) کالا شاہ کاکو کے قریب ٹرین کی زد میں آ کر22سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

، بتایا گیا ہے کہ ٹرین راولپنڈی سے لاہور آ رہی تھی ، کالا شاہ کاکو کے قریب ریلوے لائن پارکرتے ہوئے نامعلوم نوجوان نیچے ا ٓکرموقع پر جان کی بازی ہار گیا ،پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال بھجوا دی تا ہم متوفی کی شناخت نہ ہو سکی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں