واٹر پمپ چوری کرنے والے 2چورو ں کو شہریوں نے پکڑ لیا

واٹر پمپ چوری کرنے والے  2چورو ں کو شہریوں نے پکڑ لیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)واٹر پمپ چوری کرنے والے دو چورو ں کو شہریوں نے قابو کرلیا۔

تھانہ سمن آباد کے علاقے دکن پارک شیخ زید والی گلی میں دو چور گلی میں گھر کے باہر سے ایک لال پمپ چرا کر لے گئے ، چوری شدہ لال پمپ کو اپنے ٹھکانے پر چھوڑ کر دوبارہ اسی گلی میں پمپ چوری کرنے پہنچ گئے ۔ دوسرا پمپ چوری کرنے لگے تو اہل محلہ نے دونوں کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں