نوسربازوں نے پولیس ملازم بن کرشہری کو لوٹ لیا

نوسربازوں نے پولیس ملازم بن کرشہری کو لوٹ لیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نوسربازوں نے خود کو پولیس ملازم ظاہرکرتے ہوئے اس سے نقدی، موبائلز اور دیگر سامان ہتھیالیا۔

تھانہ نشاط آبادکے علاقے نلکہ کوہالہ کے قریب علی حسن نے پولیس کوبتایا کہ ملز موں کی جانب سے خود کو پولیس ملازمین ظاہر کرتے ہوئے اسے روک کر تلاشی لینے کے بہانے نقدی، موبائل اور دیگر سامان ہتھیالیا اور قریبی تھانہ پہنچنے کا بول کر موقع سے فرارہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں