قلعہ دیدار سنگھ:بیوی اور بیٹی کے اغوا کا معاملہ ، فائرنگ سے ایک شخص زخمی

قلعہ دیدار سنگھ:بیوی اور بیٹی کے اغوا  کا معاملہ ، فائرنگ سے ایک شخص زخمی

قلعہ دیدار سنگھ (نامہ نگار )سابق بیوی اور بیٹی کو اغوا کرنے کا رنج، فائرنگ کرکے زخمی کر دیا ۔ مقامی رہائشی معظم کی بیوی اور بیٹی کو ملک حسیب شکیل نے۔۔۔

 اغوا کر کے چھپا یا ہوا تھا جس کا تھانہ قلعہ دیدار سنگھ میں مقدمہ درج ہے ،گزشتہ روز حسیب شکیل سابق شوہر معظم کے ہتھے چڑھ گیا جس نے اسے فائرنگ کرکے زخمی کر دیا ،پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم معظم کو گرفتار کر لیا اور زخمی کے بیان پر کارروائی شروع کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں