عدالت میں جعلی دستاویزات جمع کروانے والے ملزموں کیخلاف مقدمہ
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)عدالت میں جعلی دستاویزات جمع کروانے والے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔
تھانہ کوتوالی میں درج مقدمہ میں موّقف اختیار کیا گیا کہ خواتین سمیت 10 افراد کی جانب سے مبینہ طورپر جعلی اور بوگس اقرار نامہ تیا رکرکے عدالت میں جمع کروائے فراڈ کی کوشش کی گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔