چوری کی موٹرسائیکل برآمد،ملزم گرفتار

چوری کی موٹرسائیکل برآمد،ملزم گرفتار

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پٹرولنگ پولیس بھکھی کے اہلکاروں نے چیکنگ کے دوران تھانہ نشتر کالونی لاہور کے علاقہ سے 2018ء میں چوری ہونیوالی موٹرسائیکل برآمدکرکے ملزم کو پکڑکربھکھی پولیس کے حوالے کردیا۔۔

بتایا گیا ہے کہ پٹرولنگ پولیس اہلکاروں نے بھکھی کے قریب ناکہ لگارکھاتھا، اسی دوران موٹرسائیکل سوار محسن رضا کو روکاتو اس نے کاغذات چیک کروانے سے انکار کردیا ، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پتہ چلا کہ مذکورہ موٹرسائیکل 2018 ء میں نشترکالونی لاہور سے چوری ہوئی تھی اور ملزم اسی وقت سے موٹرسائیکل شیخوپورہ کے علاقہ میں چلا رہا تھا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں