خواتین کو تنگ کرنے والا برقعہ پوش گینگ گرفتار

 خواتین کو تنگ کرنے والا  برقعہ پوش گینگ گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)گلبرگ میں خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات و چھیڑ چھاڑ کرنے والا برقعہ پوش 4 رکنی گینگ گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان ڈولفن پولیس کے مطابق فیملی پارک میں خواتین کو ہراساں کرنے والا برقعہ پوش نوجوان ساتھیوں سمیت گرفتار کیا گیا۔ چند خواتین نے ہراسمنٹ سے متعلق آگاہ کیا تھا۔ ملزموں ارتضٰی، نعمان، غلام مصطفی اور فراز کو تھانہ گلبرگ کے حوالے کر دیا گیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں