پولیس کی کارروائیاں، 3منشیات فروش گرفتار، شراب برآمد

 پولیس کی کارروائیاں، 3منشیات فروش گرفتار، شراب برآمد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس نے 3شراب فروشوں کو حراست میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق منصور آباد کے علاقہ مانانوالہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم خالد کو حراست میں لے کر اس کے قبضے سے 90 لٹر شراب برآمد کرلی۔

 تھانہ مدینہ ٹاؤن پولیس نے خرم چوک میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم عمر کو حراست میں لے کر 20 لٹر شراب جبکہ بابر چوک میں کارروائی کے دوران ملزم ماجد کو حراست میں لے کر 30 لٹر شراب برآمد کر لی۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف واقعات کے مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں