غلام محمد آباد کے علاقے سے درزی مبینہ طور پر اغواء

غلام محمد آباد کے علاقے  سے درزی مبینہ طور پر اغواء

فیصل آباد(سٹی رپورٹر) غلام محمد آباد کے علاقے سے درزی کو مبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے ولی پورہ میں شاہد ندیم نامی شہری کے بیٹے گلفام شاہد نے درزی کی دکان بنا رکھی تھی، جو کام ختم کرنے کے بعد گھر کے لئے روانہ ہوا، مگر راستے سے ہی نامعلوم ملزمان کی جانب سے اسے اغواء کر لیا گیا ، پولیس نے اغواء کا مقدمہ تو درج کر لیا لیکن ملزمان کو پکڑنے میں پولیس ناکامی کا شکار ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں