دکان سے کروڑ سے زائد مالیت کا سامان ، لاکھوں نقدی چوری

 دکان سے کروڑ سے زائد مالیت کا سامان ، لاکھوں نقدی چوری

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ملزمان کی جانب سے شہری کی دکان سے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سامان اور لاکھوں روپے مالیت کی نقدی چوری کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے لیاقت چوک میں قائم امجد علی نامی شہری کی دکان پر مسلح ملزمان نے دھاوا بول دیا اور وہاں سے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سامان اور چار لاکھ روپے سے زائد مالیت کی نقدی چوری کر لی ،اس دوران دکان میں موجود فرنیچر اور دیگر قیمتی سامان کو توڑ پھوڑ کا نشانہ بھی بنایا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں