فوڈ اتھارٹی کے چھاپے ،پاپڑ فیکٹریوں کو بھاری جرمانے

فوڈ اتھارٹی کے چھاپے ،پاپڑ فیکٹریوں کو بھاری جرمانے

ملتان (لیڈی رپورٹر )ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی خصوصی ہدایت پر زائد المیعاد اشیائے خورونوش فروخت کرنے والوں کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں الخلیل کالونی اور انڈسٹریل اسٹیٹ میں 2 پاپڑ فیکٹریوں کو فوڈ لائسنس کے بغیر خوراک کا کاروبار کرنے ، پروڈکشن پر پابندی کے باوجود کام جاری رکھنے ، پاپڑ کی تیاری میں کھلے آئل اور غیر معیاری اجزاء کی ملاوٹ کرنے پر 2 پاپڑ فیکٹریوں کو 60 ہزار روپے کے جرمانے عائد کردیئے ۔ اسی طرح جلال پور روڈ شجاع آباد بائی پاس پر کریانہ سٹور کو ایکسپائری چائے کی پتی کی موجودگی پر 15 ہزار روپے جبکہ ماڈل ٹاؤن میں سویٹس اینڈ بیکرز کو آئل تبدیلی ریکارڈ نہ ہونے ، واشنگ ایریا میں گندگی پائے جانے پر 40 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ 88ٹن آر خانیوال میں معروف چائے پیکنگ یونٹ کو سٹوریج ایریا سے زائدالمیعاد چائے کی پتی برآمد ہونے پر فوڈ بزنس مالکان کو 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔ کارروائی کے دوران غیر معیاری پتی موقع پر تلف کردی گئی۔ مزید پرانا بہاولپور روڈ چونگی نمبر 6 پر سوڈا واٹر یونٹ کو مشروبات کی تیاری میں ناقابل سراغ اجزاء کے استعمال، ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے ، بوتلوں کی صفائی نہ ہونے اور بندو چوک پر ملک شاپ کو دودھ میں فیٹ کی کمی پائے جانے پر 10، 10 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں