خاتون دو بچوں سمیت اغواء
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شادی شدہ خاتون کو دو بچوں سمیت مبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے چک نمبر 204 ر۔ب میں احمد علی نے پولیس کو بتایا کہ اس کی شادی شدہ 25 سالہ بیٹی تسلیم بی بی اپنے دو کمسن بچوں کے ہمراہ گھر کا سودا سلف لینے دکان پر گئی نامعلوم ملزمان نے انہیں اغواکر لیا ، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔