مقدمات کاریکارڈ چرانے پر تفتیشی افسروں پر مقدمہ

 مقدمات کاریکارڈ چرانے پر تفتیشی افسروں پر مقدمہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)تھانے سے مقدمات کا اہم ریکارڈ چرانے پر 6 تفتیشی افسروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

تھانہ جھنگ بازار میں تفتیشی افسر اے ایس آئی مجاہد حسین نے 16 مقدمات، حماد یوسف نے 15، محمدآصف اے ایس آئی نے 12، سب انسپکٹر غلام سرور نے 9، اے ایس آئی نذیر حسین نے 17، جبکہ اے ایس آئی محمد نواز نے 12 مقدمات کی مثلیں اور دیگر ریکارڈ غائب کردیا جس سے نہ صرف مدعی مقدمات کو شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑا بلکہ انصاف کے حصول اور تفتیش کے عمل میں بھی دانستہ طور پر رکاوٹ پیدا کرکے ملز موں کو فائدہ پہنچایا گیا۔ معاملہ سامنے آنے پر تمام تفتیشی افسروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں