مقدمہ قتل کا اشتہاری گرفتار

مقدمہ قتل کا اشتہاری گرفتار

لاہور(کر ائم رپو رٹر) گرین ٹاؤن ڈولفن ٹیم نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق ڈولفن ٹیم نے گرین ٹاؤن کے علاقے سے سنیپ چیکنگ کے دوران کیٹیگری اے کے اشتہاری عمران کوگرفتار کر کے متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا۔ ملزم نے تلخ کلامی پر محلے دار ناصر کو لوہے کے راڈ مار کر زخمی کر دیا تھا ،ناصر علی چند روز ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گیا اورملزم 6 ماہ قبل گرفتاری سے بچنے کے لئے روپوش ہو گیا تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں