کچا آپریشن : ڈاکوؤں سے مقابلے کیلئے پی سی اہلکار واپس

کچا آپریشن : ڈاکوؤں سے مقابلے کیلئے پی سی اہلکار واپس

لاہور (کرائم رپورٹر )کچا آپریشن میں ڈاکوؤں سے مقابلے کے لئے پی سی کی نفری کو واپس بلا لیا گیا، 600 اہلکاروں کو واپس بلایا گیا۔

 رحیم یارخان کے 450 اور راجن پور کے 150 اہلکاروں کو آبائی اضلاع میں بلایا گیا۔ ان اہلکاروں کو اب کچے میں تعینات کر دیا گیا ۔یہ نفری پی سی ملتان ، لاہور اور پی سی فاروق آباد میں تعینات تھی۔رحیم یار خان اور راجن پور کی نفری اب پروموشن پریڈ کا دورانیہ پر پی سی نہیں جائے گی۔ پی سی دورانیہ کے بجائے آئندہ بھی اس نفری کو کچے آپریشن پر بھجوائے جائے گا۔ ڈی پی او رحیم خان کی سفارش پر پی سی پر جانے والی نفری کو واپس بھجوایا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں