مسافر وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے والا ڈرائیور گرفتار

مسافر وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے والا ڈرائیور گرفتار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسافر وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے والے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا۔

تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے بولے دی جھگی چوک کے قریب پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مسافر وین کو روک کر چیک کیا۔ جس میں نصب کیا گیا غیر معیاری گیس سلنڈر جان لیوا حادثے کا سبب بن سکتا تھا۔ جس پر پولیس نے ڈرائیور کو حراست لے کر اس کے خلاف واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں