مختلف مقامات سے 5نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
لاہور(کر ائم رپو رٹر) مختلف مقامات سے 5نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہو گئیں۔ ایدھی ترجمان کے مطابق مزنگ کے علاقے صفا نوالا چوک کے قریب 30 سالہ نوجوان سڑک کنارے مردہ حالت میں ملا ، ڈیفنس سی میں 45 سالہ سکیورٹی گارڈ پراسرا ر طور پر جاں بحق ہو گیا۔
شیراکوٹ کے علاقے دریائے راوی سے 45 سالہ جبکہ داتا دربار کے علاقے شیش محل روڈ سے 35 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ۔علاوہ ازیں ڈیفنس کے علا قہ فیز 6 میں برساتی نالے سے لاش برآمد ہو ئی ۔پو لیس کے مطا بق لاش کی شناخت نہیں ہو سکی ۔ ادھر ایدھی فاؤنڈیشن نے 18 نامعلوم لاشوں کی تدفین کر دی، ترجمان کے مطابق چند روز کے دوران یکی گیٹ 1، گارڈن ٹاؤن 2 ،لٹن روڈ 3،داتا دربار 2،راوی روڈ 2 اور بھاٹی گیٹ سے 8 لاشیں ملیں ، شناخت نہ ہونے پرایدھی رضاکاروں نے تمام لاشوں کو غسل کفن کے بعد سگیاں قبرستان امانتاً دفنا دیا ۔