چچا بھتیجے کو سابقہ رنجش کی بنا پر بدترین تشدد کا نشانہ بنادیا

چچا بھتیجے کو سابقہ رنجش کی بنا  پر بدترین تشدد کا نشانہ بنادیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)چچا بھتیجے کو سابقہ رنجش کی بنا پر بدترین تشدد کا نشانہ بنادیا گیا۔تھانہ جھمرہ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے چک نمبر 161 رب کے رہائشی قاسم علی نے پولیس کو بتایا کہ۔۔۔

 اس کے والد اور تایا زاد بھائی اللہ دتہ کو ملزم وسیم اکبر اور اس کے دیگر ساتھیوں کی جانب سے قابو کر لیا گیا اور سابقہ رنجش کی بنا پر ڈنڈوں کے ساتھ بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کیساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں