شہری سے رشوت مانگنے کا موبائل پیغام افسر کو پہنچ گیا،اے ایس آئی زیرحراست

 شہری سے رشوت مانگنے کا موبائل پیغام  افسر کو پہنچ گیا،اے ایس آئی زیرحراست

لاہور (کرائم رپورٹر)شہری سے 70 ہزار روپے رشوت مانگنے والے اے ایس آئی کو حوالات میں بند کر دیا گیا۔

تفصیل کے مطابق اے وی ایل ایس کے اے ایس آئی وسیم نے شہری سے موبائل فون پر 70ہزار روپے کا مطالبہ کیا تھا۔ رشوت کا پیغام شہری کے بجائے اعلیٰ افسر کو سینڈ ہو گیا جس پر اعلیٰ افسر نے اے ایس آئی کو حوالات میں بند کر کے اسکے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں