لین دین کے تنازع پر شہری کو گولی مار دی

لین دین کے تنازع  پر شہری کو گولی مار دی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)لین دین کے تنازع پر شہری کو گولی مار دی گئی۔تھانہ رضا آباد کے علاقہ مگیانوالہ روڈ پر۔

 خادم حسین نامی شہری بازار جا رہا تھا کہ اس دوران ملزم اسحاق اور آفتاب نے اسے اپنے دیگر 5 ساتھیوں کے ہمراہ قابو کرلیا اور تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گولی مار کر لہولہان کردیا۔ بعد ازاں ملزم اسلحہ لہراتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے جبکہ موقع پر موجود افراد نے مضروب کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں