سابقہ رنجش ،مسلح افراد کا گھر گھس کر خواتین پر تشدد

سابقہ رنجش ،مسلح افراد کا گھر گھس کر خواتین پر تشدد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر مسلح افراد نے گھر میں گھس کر خواتین کو تشدد کانشانہ بناتے ہوئے مبینہ طورپر کپڑے پھاڑ دئیے گئے ۔

تھانہ غلام محمد آبادکے علاقے محلہ عثمان غنی کی رہائشی رمضانہ نے پولیس کوبتایا کہ وہ اپنی بیٹیوں کے ہمراہ گھر پر موجود تھی اس دوران مسلح ملز موں کی جانب سے گھر پر دھاوا بول دیااور گھر پر موجود خواتین کو قابوکرکے تشدد کانشانہ بناتے ہوئے زخمی کردیاگیا۔ اس دوران خواتین کے کپڑے پھٹنے سے وہ مبینہ طورپر نیم برہنہ ہوگئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں