جڑانوالہ :ڈاکوؤں نے کانسٹیبل سمیت متعدد راہگیر لوٹ لئے

جڑانوالہ :ڈاکوؤں نے کانسٹیبل سمیت متعدد راہگیر لوٹ لئے

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )تھانہ صدر جڑانولہ کی حدود میں 9 مسلح ڈاکوؤں نے کانسٹیبل سمیت متعدد راہگیروں کو لوٹ لیا۔

بتایا گیا ہے کہ تھانہ صدر کی حدود چک نمبر 70گ ب کے قریب 9 مسلح ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر اسلحہ کی نوک پر کانسٹیبل پی سی فور حمدان سمیت متعدد راہگیروں سے موٹر سائیکل،موبائل اور نقدی چھین لی۔مسلح ڈاکو دوران واردات فائرنگ اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے رہے ،متاثرہ افراد نے اعلیٰ حکام سے وارداتیں کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں