نوسربازوں نے شہری کو گاڑی سے محروم کردیا

نوسربازوں نے شہری کو  گاڑی سے محروم کردیا

ملتان(کرائم رپورٹر )نوسربازوں نے شہری کو گاڑی سے محروم کردیا۔پولیس نے تحقیقات شروع کردی ۔گلگشت پولیس کو کبیروالہ کا رہائشی شخص عتیق الرحمن نے 15پر اطلاع دی ۔۔

کہ میری اسکی خاتون دوست نے ملنے کی غرض سے مجھے ملتان گلگشت گول باغ بلوایا جب میں پہنچا تو میری گاڑی میں بیٹھی اسی اثنا میں اس کے دونامعلوم ساتھی بھی گاڑی میں زبردستی بیٹھ گئے جو میری گاڑی چھین کر فرار ہوگئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں