پولیس کو واردات کی جھوٹی اطلاع دینے پر 4افراد کیخلاف مقدمات
ملتان(کرائم رپورٹر)جھوٹی اطلاع دینے کے الزام میں پولیس نے چار افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔ دہلی گیٹ پولیس کو ملزم رمیز نے اطلاع دی ۔۔
جس کی بابت تصدیق نہ ہوسکی ۔دریں اثنا بی زیڈ پولیس کو ملزم عمران ،بدھلہ سنت پولیس کو ملزم شہباز جبکہ مظفرآباد پولیس کو ملزم کامران نے 15پر جھوٹی اطلاعات دی جن کی بابت پولیس کو ئی ثبوت نہ مل سکا ۔پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔