مخالفین کا ڈنڈوں ،سوٹوں سے تشدد، شہری شدید زخمی ہو گیا

مخالفین کا ڈنڈوں ،سوٹوں سے  تشدد، شہری شدید زخمی ہو گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ دشمنی کی بناء پر شہری کو ڈنڈوں، سوٹوں کے وار کرتے ہوئے زخمی کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ جھمرہ کے علاقے چکنمبر 195رب کے رہائشی پرویز نامی شہری کی جانب سے پولیس کو بتایاگیا کہ ملزمان نے اسے سابقہ رنجش کی بناء پر قابو کرلیااور تشدد کانشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے ساتھ ڈنڈوں سوٹوں کے پے در پے وار کرکے بے حال کردیاگیا، بعد ازاں ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے فرارہوگئے ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں