ٹھیکریوالا:2 افراد پر تشدد،قصوروار ثابت ہونے پر پولیس اہلکار گرفتار
ٹھیکریوالا(نمائندہ دنیا )تھانہ ٹھیکریوالا میں پولیس کانسٹیبل کا ساتھیوں کے ہمراہ 2 افراد پر تشدد کا معاملہ،سی پی او کامران عادل کی ہدایت پر کانسٹیبل ظہیر کو گرفتار کر لیا گیا۔۔
مقدمہ درج۔تفصیلات مطابق تھانہ ٹھیکریوالا میں تعینات ظہیر نامی کانسٹیبل نے اپنے 4 ساتھیوں کے ہمراہ بکرا چوری کے شبہ پر چک 63 ج۔ب مہتہ کے رہائشی محمد زبیر اور اس کے ساتھی لقمان نامی 2 افراد کو حبس بیجا میں رکھ کر تشدد کا نشانہ بنایا تھا ،واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او فیصل آباد کی ہدایت پر ایس پی اقبال ڈویژن کی انکوائری رپورٹ میں قصور وار ثابت ہونے پر سی پی او نے ظہیر کو معطل کر کے کانسٹیبل سمیت دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا، تھانہ ٹھیکریوالا پولیس نے کانسٹیبل ظہیر کو گرفتار کر کے کارروائی شروع کر دی ہے ۔