کھڈیاں: بیٹے کا ماں باپ پر تشدد

کھڈیاں: بیٹے کا ماں باپ پر تشدد

کھڈیاں خاص(نمائندہ دنیا)ناخلف بیٹے نے باپ پر تشدد کی انتہا کر دی، ماں چھڑانے آئی تو اسے بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

گاؤں کچا پکا کے محمد اسلم نے تھانہ کھڈیاں پولیس کو درخواست دی کہ اس کے بیٹے ارسلان نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا ،زمین پر گرا کر مارتا پیٹتا رہا۔ والدہ چھڑانے کیلئے آگے بڑھیں تو اسے بھی تشدد کا نشانہ بنایا ۔پولیس مقدمہ درج کرلیا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں