پرائس کنٹرول ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی ، دکاندار پر مقدمہ

پرائس کنٹرول ایکٹ کی سنگین  خلاف ورزی ، دکاندار پر مقدمہ

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ضلع بھر میں پرائس کنٹرول میکنزم پر بھرپور انداز میں عملدرآمد جاری ہے۔۔

 ایڈمن آفیسر/پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ریاض حسین انجم نے نڑوالا روڑ پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو چیک کرتے ہوئے پرائس کنٹرول ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی پر ایک دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔انہوں نے سٹرک کنارے پھل وسبزی،کریانہ کی دکانوں اور سپر سٹور کے ڈی سی کائونٹر پر اشیا کی مقررہ نرخوں کے مطابق فروخت کو چیک کیا اور مجموعی طور پر 46 انسپکشنز کرکے گرانفروشوں کو 26ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں