گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں نقدی اورقیمتی اشیا چوری کر لی گئیں
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کے زیورت، نقدی، موبائلز، ایل ڈیز اور دیگر سامان چوری کرلیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ منصور آبادکے علاقے امین ٹاوّن میں ذوالفقار نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان کی جانب سے انکی غیر موجودگی میں انکے گھر کے تالے توڑ کر رات کی تاریکی میں لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، نقدی، ایل سی ڈیز، موبائلز، ٹی وی، استری، کپڑے اور دیگر گھریلو سامان چوری کرلیاگیا، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیاہے ۔