جعلی مرچیں اور مصالحہ جات تیار کرنیوالے شہری کیخلاف مقدمہ

جعلی مرچیں اور مصالحہ جات تیار  کرنیوالے شہری کیخلاف مقدمہ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جعلی اور مضر صحت مرچیں اور مصالحہ جات تیار کرنے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ روشن والا کے علاقے چکنمبر 243رب میں فوڈ اتھارٹی ٹیم کی جانب سے مختلف علاقوں کو چیک کیاگیا اس دوران ندیم نامی شہری کو ناقص اور مضرصحت ملاوٹ شدہ مرچیں اور مصالحہ جات تیار کرکے مارکیٹ میں سپلائی کرتے ہوئے پایاگیا جسکے یونٹ کو سیل کرکے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیاگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں