علی پورچٹھہ:مختلف واقعات میں طا لبعلم اور خاتون قتل

علی پورچٹھہ:مختلف واقعات میں طا لبعلم اور خاتون قتل

علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر )علی پورچٹھہ مختلف واقعات میں دو افراد کو قتل کر دیا گیا ۔نواحی علاقہ نائیوالا کے محمد اکرام کا 17سالہ بیٹا علی پورچٹھہ میں بارہویں جماعت میڈیکل کا طالبعلم ہے۔۔۔

 گزشتہ روز یلماز اکرام موٹرسائیکل پر کالج آرہا تھا کہ راستے میں فتح پور کے قریب نامعلوم ملزم نے گولی مار کر قتل کر دیا ۔ عینی شاہدین کے مطابق قاتل طالبعلم کا موٹر سائیکل لے کر فرار ہوگیا۔دوسری وقوعہ میں نواحی موضع کوٹ بھاگا میں غلام عباس کے گھر پر حمزہ،محمد اقبال چھٹہ سکنہ دھرنڈیاں تقریباً 20 افراد کے ہمراہ ڈنڈوں سے دھاوا بول دیا اور اہلخانہ پر حملہ کے نتیجہ میں 50سالہ رضیہ بی بی زوجہ غلام عباس کے سر میں آہنی راڈ لگنے اور بیٹا فخر عباس زخمی ہو کر گر گئے جن کو طبی امداد کے لیے آر ایچ سی ہسپتال علی پور چٹھہ منتقل کیا گیا جہاں پر 50سالہ خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئی جبکہ بیٹا زیر علاج ہے ۔وجہ عناد یہ ہے کہ مکان پر قبضے کا معاملہ ہے ۔پولیس تھانہ علی پورچٹھہ نے مقدمات درج کرکے لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال وزیرآباد منتقل کردیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں