ناجائز منافع خوری ، دکاندار کیخلاف مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ناجائز منافع خوری کرنے والے دکاندارکے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تھانہ پیپلزکالونی کے علاقے چین ون روڈ پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی جانب سے مختلف دکانوں کو چیک کیاگیا۔ اس دوران جہانزیب نامی شہری کو زائد قیمت میں اشیاخورونوش فروخت کرنے میں ملوث پایاگیا۔ مقدمہ درج کرلیاگیا۔