بجلی چوروں کیخلاف ایکشن 43صارف پکڑے گئے
ملتان(خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) ریجن میں بجلی چوروں اور نادہندہ صارفین کے خلاف ڈسکو سپورٹ یونٹ کے جوائنٹ آپریشن جاری ہیں۔
مظفرگڑھ، بہاولنگر اور ڈی جی خان کے ہارڈ ایریاز میں 43 بجلی چور پکڑے گئے ۔ جتوئی کی بستی بلھہ اور مسافر شاہ میں عادی بجلی چوروں نے خواتین کے ہمراہ میپکو ٹیم پر حملہ کر دیا۔رینجرز اور پولیس نے ریسکیو آپریشن کر کے میپکو اہلکاروں کو بازیاب کروایا۔ 4 بجلی چوروں کو موقع سے گرفتار کیاگیا، مقدمات درج کروانے کے لئے درخواستیں بھیج دیں۔منظور آباد ملتان میں ایک بڑے کیٹل فارم، زرعی ٹیوب ویل سمیت 3 بجلی چور پکڑے گئے ۔ میکلوڈ گنج بہاولنگر میں 12 لاکھ روپے سے زائد واجبات کی عدم ادائیگی پر نادہندگان کے کنکشنز منقطع کر دئیے گئے ۔