کھڈیاں،پتوکی میں حادثات: طالب علم جاں بحق،5 زخمی

 کھڈیاں،پتوکی میں حادثات: طالب علم جاں بحق،5 زخمی

کھڈیاں خاص،قصور،پتوکی،کاہنہ(نمائندگان دنیا،خبر نگار،تحصیل رپورٹر)کھڈیاں اور پتوکی میں ٹریفک حادثات کے دوران طالب علم جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہو گئے۔۔۔

کاہنہ کے علاقے میں نامعلوم شہری ٹرین کی زد میں آ کر چل بسا۔تفصیل کے مطابق کھڈیاں کے سرحدی گاؤں ہستے والا کا طالب علم 16 سالہ محمد اویس سکول سے چھٹی کے بعد گھر جارہا تھا کہ زرعی آلات لیکر جانے والے تیزرفتار ٹریکٹر نے کچل دیا،اسے شدید زخمی حالت میں قصور ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ ٹریکٹر ڈرائیور دیس محمد کا تعلق گاؤں نجابت سے ہے ۔ ادھر پتوکی شوگر ملز کے قریب ملتان روڈ پر تیزرفتاری کے باعث 4کنٹینر ٹکرا گئے ، جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں