جڑانوالہ :گراں فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، جر مانے

جڑانوالہ :گراں فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، جر مانے

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کاانسپکٹر انٹیلی جنس کے ہمراہ گراں فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، متعدد دکانداروں کو جرمانے کئے ۔

 سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ملک تصور حسین نے شہباز اختر انسپکٹر انٹیلی جنس کے ہمراہ کریک ڈاؤن کرتے ہوئے متعدد دکانداروں جن میں خالد پراچہ گولڈن گیس، میاں دانش گیس ایجنسی، کشمیر ملک شاپ گلستان سینما روڈ،ارسلان ٹریڈرز، مدینہ ملک شاپ وغیرہ کو گراں فروشی پر جرمانے کر دیے گئے ۔ اس موقع پر سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ملک تصور حسین نے کہا کہ منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کو کوئی رعایت نہیں دی جائیگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں