فائرنگ واقعات،خاتون سمیت 5 افراد زخمی
کالا شاہ کاکو(نامہ نگار) پولیس کی نا اہلی کے باعث لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے ۔
نواحی گاؤں ننگل ساہداں میں بچوں کے درمیان کھیل کود کے دوران جھگڑے میں بڑے بھی کود پڑے اور ایک فریق کی فائرنگ سے خاتون شاہد ہ ، غلام نبی ، امداد علی اورنامعلوم شخص زخمی ہوگیا، مریدکے شیخوپورہ روڈ پر آرا سٹاپ پر پلاٹ کے تنازع پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سلیم کو شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے ،شہریوں نے آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔