پولیس کو واردات کی جھوٹی کال کرنے پر مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پولیس کو واردات کی جھوٹی کال کرنا مہنگا پڑ گیا۔تھانہ جھنگ بازار کے علاقہ لطیف پارک گلی نمبر 3 کے رہائشی اصغر نے پولیس کو اپنے ساتھ واردات ہونے کی اطلاع دی ۔۔
جو جانچ پڑتال کے دوران بوگس نکلی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے حوالات منتقل کرنے کے بعد مقدمہ درج کرلیا۔