ہوائی فائرنگ ،خوف خوف و ہراس پھیلانے والے 4افراد کیخلاف قانونی کارروائی

ہوائی فائرنگ ،خوف خوف  و ہراس پھیلانے والے 4افراد  کیخلاف قانونی کارروائی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ہوائی فائرنگ کرکے خوف و ہراس پھیلانے والے چار افراد کے خلاف قانونی کارروائی شروع ہوگئی۔

تھانہ جھنگ بازار کے علاقہ سیف آباد میں محمد عاطف نامی شہری نے پولیس کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ چار نامعلوم افراد رات کی تاریکی میں اس کے گھرکے باہر آئے اور اندھا دھند ہوائی فائرنگ کرنے لگے جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں