اے ٹی ایم سے رقم نکلوا کر گھر جاتا شہری لٹ گیا
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)اے ٹی ایم سے رقم نکلوا کر گھر جاتا شہری لٹ گیا۔کینال روڈ پر علی رضا نامی شہری رقم نکلوا کر گھر جا رہا تھا ۔۔
کہ اس دوران تعاقب کرنے والے دو ڈاکوؤں نے اسے روک لیا اور تلاشی کے دوران 22 ہزار روپے نقدی لوٹ کر فرارہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔