دیرینہ رنجش ،شہری کو ڈنڈوں سوٹوں سے تشدد کانشانہ بنادیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)دیرینہ رنجش کی بنا پر شہری کو ڈنڈوں سوٹوں سے تشدد کانشانہ بنادیاگیا۔
تھانہ ملت ٹائون کے علاقے بھائی والا کے رہائشی ذیشان نے پولیس کو بتایا کہ ملزموں کی جانب سے سابقہ رنجش کی بناپر اسکے والد کو قابو کرلیاگیا اور تشدد کانشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔