بجلی چوری میں ملوث 3 افراد کیخلاف مقدمات درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بجلی چوری میں ملوث 3 افرادکے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ۔تھانہ فیکٹری ایریا کے مختلف علاقوں میں فیسکو ٹیموں نے۔۔۔
کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف گھروں کو چیک کیا۔ اس دوران حامد، عبدالواحد اور زویر نامی3 افراد کو ڈائریکٹ تاریں لگاکر بجلی چوری کرنے میں مصروف پایاگیا۔ جن کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ۔