مختلف ٹریفک حادثات،نوجوان جاں بحق، 13 افراد زخمی
مریدکے ،چونیاں،تلونڈی(نمائندہ دنیا،تحصیل رپورٹر،نامہ نگار) مختلف ٹریفک حادثات میں نوجوان جاں بحق،3 خواتین سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے۔۔۔
بتایا جاتا ہے کہ مریدکے شیخوپورہ روڈ پر سیکھم کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں ٹکرکے نتیجہ میں دوسوار نوجوان شدید زخمی ہوگئے ، اطلاع ملتے ہی ریسکیوٹیم نے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا مگر 22سالہ نوجوان ابو سفیان جانبر نہ ہو سکا ،جبکہ 30سالہ نوجوان شکیل کو تشویشناک حالت میں لاہور منتقل کر دیا گیا،نواحی گاؤں چوڑا راجپوتاں کے قریب مسافروں سے بھرا رکشہ ٹائر کھل جانے سے الٹ گیا ،جس سے 2خواتین سمیت 5 مسافر شدید زخمی گئے جنہیں ریسکیو ٹیم نے ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دیا۔ دریں اثنا سوہڈیوال کے نزدیک تیز رفتار رکشہ ایکسل ٹوٹنے کی وجہ سے الٹ گیا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 6 مسافرزخمی ہو گئے۔ ،جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا۔