باغبانپورہ :سسرالیوں کے تشدد سے بہو جاں بحق
لاہور (سپیشل کرائم رپورٹر) سسرالیوں کے تشدد سے بہو جاں بحق ہو گئی، باغبانپورہ پولیس نے مقتولہ ہما کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔
مقدمہ مقتولہ کے شوہر، ساس ،سسر اور نند کے خلاف درج کیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق مقتولہ کے والد نے کہا ملزم اسد نے مقتولہ سے پسند کی شادی کی تھی ، شوہر اور سسرال والے بیٹی پر تشدد کرتے اورسسرالیوں نے گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا۔پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی جس کی رپورٹ کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے ۔