ماموں بھانجے کو بدترین تشدد کانشانہ بنادیاگیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ماموں بھانجے کو قابو کرکے بدترین تشدد کانشانہ بنادیاگیا۔تھانہ رضا آبادکے علاقے بلال پارک میں افضل نامی شہری کی جانب سے پولیس کوبتایا گیا۔۔۔
کہ ملزمان کی جانب سے سابقہ رنجش کی بناء پر اسکے بھائی اور بھانجے کو قابو کرلیاگیاور ڈنڈوں سوٹوں سے تشدد کرتے ہوئے لہولہان کردیاگیا۔ بعد ازاں ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔